کراچی : بالکونی میں کھڑی کینیڈین خاتون اندھی گولی کا نشانہ بن گئی

Published On 24 December,2022 10:27 am

کراچی : (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں اپارٹمنٹ کی بالکونی پر کھڑی خاتون گولی لگنے سے جاں بحق ہوگئی۔

گلستان جوہر پرفیوم چوک کے قریب افسوس نا ک واقعہ پیش آیا جہاں بالکونی میں کھڑی کینیڈین نیشنل خاتون نامعلوم سمت سے آنے والی گولی کا نشانہ بن گئی ، خاتون کو اسٹیڈیم روڈ پر واقع نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں ۔

پولیس کے مطابق وقوعہ کے وقت علاقےمیں کچھ لوگ ہوائی فائرنگ کر رہے تھے ، مقتولہ خاتون کی شناخت عرفانہ کے نام سے ہوئی ہے ، خاتون کینیڈا سے رشتہ دار کے گھر آئی تھی اور ایک روز بعد واپسی کی فلائٹ بُک تھی ۔

پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی شروع کردی ہے۔