قصور: (دنیا نیوز) تھانہ صدر قصور پولیس نے ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث3 ملزمان گرفتارکرلیے ۔
تھانہ صدر قصور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے متعدد سنگین وارداتوں میں ملوث عمران عرف مانی ڈوگر کے تین کارندوں سے اڑھائی لاکھ روپے نقدی ، 6 موٹر سائیکل اور اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر بائی پاس، دیپالپور روڈ اور گنڈا سنگھ والا روڈ پر وارداتیں کرتے تھے، ملزمان نے چند روز قبل قبر والا کھوہ کے قریب مزاحمت پر شہری کو فائرنگ کر کے زخمی بھی کیا تھا۔
پولیس کی جانب سے ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیاگیا ہے ۔