کراچی: (دنیا نیوز) اے این ایف نے عرب امارات جانے والے کنٹینر سے 2 لاکھ 40 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد کر لیں۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق اے این ایف نے سی پورٹ کراچی انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل پر کارروائی کرتے ہوئے ایک کینٹینر سے لاکھوں نشہ آور گولیاں برآمد کرلیں۔
ترجمان نے بتایا کہ نشہ آور گولیاں مہارت کے ساتھ بیٹریوں میں چھپائی گئی تھیں، لیکن اے این ایف نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سمگلنگ ناکام بنادی۔
ترجمان اے این ایف کے مطابق کنٹینرسے پکڑی جانے والی نشہ آور گولیوں کی تعداد 2 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہے، اور ان کا مجموعی وزن 55 کلو 790 گرام ہے۔
اے این ایف کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔