میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی وکسٹمزکی کارروائی ، اربوں روپے مالیت کی منشیات برآمد

Published On 26 December,2022 11:24 am

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزنےسمندرمیں تین مختلف کارروائیوں میں اربوں روپے مالیت کی منشیات اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی ۔

ترجمان پی ایم ایس اے کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اورکسٹمزکی جانب سے بحیرہ عرب میں3 انسداد منشیات آپریشنز کیے گئے ، کارروائی میں3  کشتیوں میں موجود 19 اسمگلروں کو حراست میں لے لیا گیا ۔ 

ترجمان کے مطابق ملزمان نے میری ٹائم جہاز دیکھتے ہی منشیات سمندر میں پھینک دی تھی ، پی ایم ایس اے جہاز نے منشیات کو پانی سے نکالا۔

ترجمان پی ایم ایس اے کا بتانا ہے کہ ملزمان کی جانب سے سمندرمیں پھینکی گئی منشیات کی مالیت تقریباً 2 ارب روپے بتائی جاتی ہے ، جس میں 128 کلو آئس کرسٹل، 2500 کلوحشیش شامل ہے ۔

ترجمان کے مطابق ایک ماہ میں 7آپریشنز میں 13ارب مالیت کی منشیات برآمد جبکہ 39اسمگلرگرفتار کیے گئے ہیں ۔