نوشہرہ: (دنیا نیوز) نوشہرہ میں زمین کے تنازع پر 5 افراد کو قتل کر دیا گیا۔
ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) عمر خطان کے مطابق افسوسناک واقعہ نوشہرہ کے علاقے تنگی خٹک میں پیش آیا جہاں دو فریقین کےدرمیان زمین کے تنازع پر فائرنگ ہوئی جس میں 5 فراد جاں بحق ہو گئے۔
ڈی پی او نے مزید بتایا کہ ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے لاشیں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
پولیس کے مطابق جاں بحق افراد کی نواب علی، عادل ولد ماسم ،سہیل، واجد علی،اسرار عمرکے نام سے شناخت ہوئی ہے۔