کراچی : فقیرا گوٹھ سپر ہائی وے پررینجرز کی بڑی کارروائی ، فائرنگ کے دوطرفہ مقابلے میں انتہائی مطلوب ملزم بلال مارا گیا ۔
رینجرز ذرائع کے مطابق رینجرز کی ایک ٹیم نے سپرہائی وے کے علاقے خمیسو گوٹھ میں بیوپاریوں سے لوٹ مار کی اطلاع پر کارروائی کی ، رینجرز کی نفری پہنچنے پر ملزمان کی جانب سے فائرنگ کی گئی ، جوابی فائرنگ میں ڈاکو بلال افغانی مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہوگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والا ملزم بلال علاقے میں بڑی کارروائیوں میں ملوث تھا جس نے لوٹ مار کے لیے افغانی لڑکوں کا 25 سے 30 رکنی بڑا گروہ تشکیل دے رکھا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزم ایک واردات کے دوران تاجر کے سکیورٹی گارڈ کے قتل اور رائفل چھیننے میں بھی ملوث تھا۔