رمضان شوگر ملزکو این اوسی جاری کرنے کیخلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد

Published On 12 January,2023 11:34 am

لاہور: (دنیا نیوز) رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل مسترد کر دی گئی ۔

لاہور ہائیکورٹ میں رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کے خلاف پنجاب حکومت کی انٹراکورٹ اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے اپیل ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے سنگل بنچ کے فیصلے کیخلاف انٹراکورٹ اپیل دائر کی تھی، سنگل بنچ نے رمضان شوگر ملز کو این او سی جاری کرنے کا حکم دیا تھا۔