راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے بہت سے پرندے اڑان بھرنے کے لیے تیار ہیں، دیکھنا یہ ہے کہ کتنے اڑان بھرتے ہیں، 13 سیاسی جماعتوں کی سیاسی تاش بکھر چکی ہے اور ان کے ہاتھ کچھ نہیں آنا۔
ن لیگ ایسا سیاسی جہاز ہے جو ڈوبنے کے قریب ہے اور جس کا کوئی کپتان نہیں ہے۔عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کےلئے مجبور ہونگے۔چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا۔13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا۔IMFکی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 16, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ عنقریب لوگ اپنے مسائل کے لئے سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور ہوں گے، چند ہفتوں میں کوئی سیاسی حل نکالنا ہوگا، جلد 13 جماعتوں کا سیاسی قبرستان بن جائے گا، شہبازشریف کے خلاف عدم اعتماد کوئی مسئلہ نہیں رہا۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کی شرائط بھی کھٹائی میں ہے اور دنیا کی امداد بھی انتظار میں ہے، کراچی کے جتنے مسائل ہیں اتنے لوگ ووٹ ڈالنے نہیں نکلے جو اس نظام اور انتظامیہ پر عدم اعتماد کا اظہار ہے۔