عمران خان اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا: شیخ رشید

Published On 11 January,2023 10:29 am

راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ آئی ایم ایف کھٹائی میں اور گیس 74 فیصد مہنگی پائپ لائن میں، آئی ایم ایف اسحاق ڈار کے ٹریک ریکارڈ سے ناخوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے: شیخ رشید

انہوں نے کہا کہ پنجاب پر یلغار، جمہوریت پر تلوار اور غریب پر مہنگائی کا وار ہے، تخت لاہور میں خریدوفروخت کی منڈی لگ گئی ہے، پاکستانیوں کی نگاہیں سپریم کورٹ نیب ترمیمی کیس پر لگی ہوئی ہیں، عمران خان صوبائی اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا۔

اپنے ایک اور ٹوئیٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ جتنا پیسہ کمپنی کی مشہوری کے لیے ڈھول پیٹنے پر لگا رہے ہیں، وہ آٹے، گھی کی قیمت کم کرنے پر لگائیں، لوگ اسمبلیوں کی طرف نہیں اب آسمان کی طرف دیکھ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹس کا ذکر کر کے لوگوں کو پریشان اور بینکوں کو بدحال کر دیا ہے، شہروں میں سرعام چھینا جھپٹی شروع ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو خطرہ باہر نہیں ملک کے اندر سے ہے: شیخ رشید
 

Advertisement