خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو، شیخ رشید

Published On 05 January,2023 11:32 pm

لاہور: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں ہے، میری خواہش ہے کہ عمران خان کے ساتھ اسٹیبلشمنٹ کا رابطہ ہو۔

زمان پارک میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ آج عمران خان سے 20 منٹ ملاقات رہی ہے، ملاقات میں معاشی تباہی کے حالات پر بات چیت ہوئی، موجودہ صورتحال میں اسٹیبلشمنٹ سے رابطے میں نہیں ہوں اور نہ ہی ان کی طرف سے کوئی رابطہ کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں کہ دنیا کی کوئی طاقت الیکشن کا راستہ نہیں روک سکتی، پی ڈی ایم کو پتا ہے ان کو ووٹ نہیں ملنا، جس طرح پڑوسی ملکوں کے ساتھ وزیر خارجہ گفتگو کر رہے ہیں اسی طرح کی وزیر داخلہ کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان کھمبے کو بھی ٹکٹ دے گا تو وہ کامیاب ہوگا: شیخ رشید

انہوں نے مہنگائی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ غریب مر گیا ہے، آٹا، گھی کچھ نہیں مل رہا، عمران خان کو قوم کی فکر ہے، وہ خیبرپختونخوا اور پنجاب دونوں اسمبلیاں توڑنے جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: الیکشن کا پیغام دے دیا گیا، شیڈول طے کرنا باقی ہے، شیخ رشید کا انکشاف

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ آرمی چیف نے بھی نیول ہیڈ کوارٹر میں کہا کہ پاکستان سنگین صورتحال سے گزر رہا ہے، اس لیے میں میں الیکشن ہوتے دیکھ رہا ہوں، کل لال حویلی سے 3 بجے مہنگائی کے خلاف ریلی نکالوں گا۔

Advertisement