راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ سیاسی استحکام ہو گا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے، سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید نے کہا جو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہے وہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گے، کارخانے بند ہو رہے ہیں، ڈالر کا حوالہ ریٹ 270 روپے ہو گیا ہے، 2 سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی گمشدگی کم نہ کرا سکے گی، الیکشن ہی واحد حل ہے۔
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارےمعاشی ارسطوناکام ہوجائیں گےجو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہےوہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گےکارخانےبندہورہےہیں ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپےہوگیا2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکےگی الیکشن ہی واحدحل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 29, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا وزیراعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جاکر دیکھیں، نئے سال کے پہلے 3 مہینوں میں 8.3 ارب ڈالر کی ری پیمنٹ کرنی ہے، معاشی، سیاسی، اقتصادی دہشتگردی ہی اصل مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ 9 ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے، انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا، نہ انہیں پاکستان میں عزت مل رہی ہے نہ باہر سے عزت اور امداد مل رہی ہے۔