راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ 27 کلومیٹر کا اقتدار بچانے کے لئے حکمرانوں نے سارے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، اگلے 72 گھنٹے اہم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بے خبر ہے، گندم، گیس، بجلی نایاب ہے، سٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹ سے نیچے ہے، گندم 4100 روپے من سے اوپر چلی گئی ہے، انسانی خوراک تو کیا یہاں مرغیوں کی خوراک بھی نہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسلام آباد کے بلدیہ سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں، مارکیٹس 8 بجے بند کروانے سے کچھ نہیں ہوگا، الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریں گے، 27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے سارے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے، 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا۔
27کلومیٹرکےاقتدار کوبچانےکےلیے حکمرانوں نےسارےملک کوداؤ پرلگادیاہے۔75سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا گورنراور سپیکرمیں پھڈاہےپیٹرولیم اورخارجہ میں پھڈاہےسابق اورموجودہ وزیرخزانہ میں پھڈاہےہرطرف پھڈاہی پھڈاہے72گھنٹےاہم ہیں جمعےکواسمبلیاں ٹوٹیں گی لگ پتا جائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 21, 2022
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گورنر اور سپیکر میں پھڈا ہے، پیٹرولیم اور خارجہ میں پھڈا ہے، سابق اور موجودہ وزیر خزانہ میں پھڈا ہے ،ہر طرف پھڈا ہی پھڈا ہے، 72 گھنٹے اہم ہیں، جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی، لگ پتہ جائے گا۔