راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے اپنا وعدہ پورا کر دکھایا، اسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یا نہیں لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں، پی ڈی ایم کے پاس نہ ووٹ ہے نہ عوام کی سپورٹ، ان کے پاس صرف نوٹ ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ان کی چوریوں کی وجہ سے کوئی پیسے نہیں دے رہا، ملک میں مہنگائی، دہشتگردی کی لہر ہے اور یہ الیکشن سے فراری ہیں، صدر سپریم کمانڈر ہیں اپنا آئینی اختیار استعمال کریں۔
عمران خان نےاپناوعدہ پوراکردکھایااسمبلیاں ٹوٹتی ہیں یانہیں لوگوں کےدل ٹوٹ چکےہیں PDM کےپاس نہ ووٹ ہےنہ عوام کی سپورٹ صرف نوٹ ہیں ان کی چوریوں کی وجہ سےکوئی پیسےنہیں دےرہاملک میں مہنگائی دہشتگردی کی لہرہےاوریہ الیکشن سےفراری ہیں صدرسپریم کمانڈرہیں اپناآئینی اختیاراستعمال کریں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 19, 2022