راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک مزید سیاسی عدم استحکام اور فاشزم کی طرف جا رہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ پہلے کہتے تھے اسمبلیاں توڑیں تو الیکشن کروا دیں گے اب کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے کی پالیسی پر آگئے ہیں، سیاسی انا اور ضد کی وجہ سے ملک خسارے میں جا رہا ہے۔
ملک مزیدسیاسی عدم استحکام اور فاشیزم کی طرف جارہاہےپہلےکہتےتھےاسمبلیاں توڑیں توالیکشن کروادیں گےاب کھیلیں گےنہ کھیلنےدیں گےکی پالیسی پےآگئےہیں سیاسی انااورضدکی وجہ سےملک خسارےمیں جارہاہےحکومت کااعتمادیاعدم اعتماداُس کےگلےپڑےگااوررسوائی ہوگی قوم کی بکنےاوربکنےوالےہرممبرپرنظرہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 20, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ حکومت کا اعتماد یا عدم اعتماد اُس کے گلے پڑے گا اور رسوائی ہوگی، قوم کی بکنے اور بکنے والے ہر ممبر پر نظر ہے۔