راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم جماعتیں عمران خان کو اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتی ہیں، کیئر ٹیکر پر سوچ بچار شروع ہو گئی ہے، کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ 13 پارٹیاں اور ان کے ہمنوا عمران خان کو زبردستی دھمکی سے اسمبلی بلا کر معاشی تباہی میں شریک کرنا چاہتے ہیں، مشرق اور مغرب دونوں طرف سرحدوں پر حالات خراب ہو رہے ہیں، کشتی ڈوب رہی ہو تو اسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی۔
13پارٹیاں اوراُنکےہم نواعمران خان کوزبردستی دھمکی سےاسمبلی بلاکرمعاشی تباہی میں شریک کرناچاہتےہیں مشرق اورمغرب دونوں طرف سرحدوں پرحالات خراب ہورہےہیں جوغیرملکی سازش کےذریعےہم پرفیصلےمسلط کرناچاہتےہیں کشتی ڈوب رہی ہوتواسٹیبلشمنٹ خاموش نہیں رہ سکتی کیرٹیکرپرسوچوبچارشروع ہوگئی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 28, 2022
انہوں نے کہا کہ یہ غیر ملکی سازش کے ذریعے ہم پر فیصلے مسلط کرنا چاہتے ہیں، کیئر ٹیکر پر سوچ بچار شروع ہو گئی ہے، سنگین معاشی حالات قومی سلامتی کا مسئلہ بن گئے ہیں، 260 کا ڈالر اور 150 روپے کلو آٹا مل رہا ہے غریب کدھر جائے گا۔
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ کا ملک چلانے کے لئے خزانے میں 20 دن کے زرمبادلہ کے پیسے بھی نہیں، جس ملک میں ٹریول ایڈوائزری جاری ہو جائے وہاں سرمایہ کاری خاک ہوگی، بے نظیر کی برسی پر بلاول کی تقریر عمران خان سے شروع اور عمران خان پر ختم ہوئی۔