راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کوئی قانون پارلیمان کو مدت پوری کرنے پرمجبور نہیں کرسکتا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے اپنے پیغام میں لکھا کہ شہبازشریف نے بھی بیان حلفی دیا تھا، گورنر کا نوٹیفکیشن آئین شکن، وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کر سکتے ہیں، گورنر کا نوٹیفکیشن معطل ہوا ہے منسوخ نہیں۔
کوئی قانون پارلیمان کومدت پوری کرنےپرمجبورنہیں کرسکتاشہبازشریف نےبھی بیان حلفی دیاتھاگورنرکانوٹیفکیشن آئین شکن وزیراعلیٰ اسمبلی تحلیل کرسکتےہیں گورنرکانوٹیفکیشن معطل ہواہےمنسوخ نہیں نظریہ ضرورت زندہ ہےفیصلہ50-50 ہےفضاں کےمجھ غریب کوحیات کایہ حکم ہےسمجھ ہراک رازکومگرفریب کھائےجا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ نظریہ ضرورت زندہ ہے، فیصلہ 50، 50 ہے، حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی، جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے، حکومت کا ایجنڈا عمران کو نا اہل کروا کر الیکشن آگے لے جانا ہے۔
سابق وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے، عوام جائے بھاڑ میں، اپنے کیسز ختم کرائیں گے، نیب اور FIA کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی بنائیں گے، انہیں ڈیفالٹ کی پرواہ نہیں۔
حکومت اسلام آباد کے بلدیہ کا الیکشن نہیں کرا رہی،جنرل الیکشن میں کس منہ سے جائیں گے۔انکا ایجنڈا ہےعمران کو نااہل کروائیں گے،الیکشن آگے لے کر جائیں گے،کیرٹیکر کی مدت بڑھائیں گے۔عوام جائےبھاڑمیں،اپنےکیسزختم کرائیں گےنیب اورFIAکوجیب کی گھڑی،ہاتھ کی چھڑی بنائیں گےڈیفالٹ کی پرواہ نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 24, 2022