راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب کا فیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہے جس کا سارا نقصان پی ڈی ایم کو ہوگا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ گورنر پنجاب کا نوٹیفکیشن معاشی بحران گھمبیر کر دے گا، سارے فیصلے اعلیٰ عدالتوں کے کندھوں پر آگئے ہیں، ووٹ کو عزت دو کا نعرہ ٹکے ٹوکری ہوگیا ہے۔
ملک کی تباہی اوربربادی پرکوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتاحالات سنگین ترین ہو گئے ہیں وزیرخارجہ اوروزیرداخلہ کےبیانات انتہائی احمقانہ ہیں گورنرپنجاب کافیصلہ آئینی نہیں آئین شکن ہےجس کاسارانقصانPDMکوہوگاسارے فیصلےاعلیٰ عدالتوں کےکندھوں پرآگئےہیں ووٹ کوعزت دوکانعرہ ٹکےٹوکری ہوگیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 23, 2022
سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات انتہائی احمقانہ ہیں،، ملک کی تباہی اور بربادی پر کوئی بھی خاموش تماشائی نہیں رہ سکتا، حالات سنگین ترین ہو گئے ہیں، ایک ہفتے میں 58 کروڑ ڈالر کم ریٹنگ منفی کمرشل ذخائر 6 ارب سے کم ہو گئے۔
سابق وزیر نے مزید کہا کہ 24 کروڑ کی آبادی کے پاس ایک ماہ کی درآمدات کے پیسے نہیں، ملک بیٹھ گیا ہے اور گینگ آف تھری اور اُس کی اولاد دھمال ڈال رہی ہے، سیاسی معاشی خارجی محاذ پر حکومت کو شکست ہوگئی الیکشن آخری حل ہے۔