راولپنڈی: (دنیا نیوز)سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے درست کہا معیشت، دہشگردی پر قومی اتفاق رائے ضروری ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ملک انتہائی نازک موڑ پر ہے، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی استحکام کیسے آسکتا ہے، سیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیا۔
جنرل عاصم منیرنےدرست کہامعشیت دہشگردی پرقومی اتفاق رائےضروری ہےملک انتہائی نازک موڑ پرہےسیاسی استحکام کےبغیرمعاشی استحکام کیسےآسکتاہےسیاسی عدم استحکام معاشی زوال قومی سلامتی تک پہنچ گیاپاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اورملزوم ہےاستحکام انتخاب لائےگاجوفوج کرواسکتی ہے120دن اہم ہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 1, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 120 دن اہم ہیں، پاکستان عوام فوج اورجمہوریت لازم اور ملزوم ہے، استحکام انتخاب لائے گا جو فوج کروا سکتی ہے۔