راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امپورٹڈ حکومت نے 10 ماہ میں اپنے کیسز ختم اور غریب سے روٹی کا نوالہ چھین لیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے لکھا کہ عنقریب ان کے کیسوں کا اور اوورسیز ووٹوں کا فیصلہ سپریم کورٹ کرے گی، معاشی، سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی، ٹیکنیکل یا نگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیا کرے گی۔
10ماہ میں اپنےکیسیزختم اورغریب سےروٹی کانوالہ چھین لیاعنقریب انکےکیسوں کااوراورسیزووٹوں کافیصلہ سپریم کورٹ کرےگی معاشی سیاسی تباہی قومی سلامتی تک پہنچ گئی ٹیکنیکل یانگران حکومت ٹیکنیکلی ڈیفالٹ میں کیاکرےگی77وزرامیں اسحاق ڈارکی جعلی منصوبہ بندی اوربلاول کےفضائی دورےسب ناکام ہوئے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 31, 2022
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 77 وزراء میں اسحاق ڈار کی جعلی منصوبہ بندی اور بلاول کے فضائی دورے سب ناکام ہوئے، ہائی کورٹ کے حکم پر اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن نہیں ہوئے، الیکشن جب بھی ہوگا 13 پارٹیوں کے خلاف اسلام آباد میں ریفرنڈم ہوگا۔
شیخ رشید نے کہا کہ عوام کے ساتھ ہاتھ کرنے والا پچھتائے گا، ترسیلات زر، برآمدات اور سرمایہ کاری میں کمی، مہنگائی 30فیصد بڑھ گئی، 10جنوری تک 1.3 ارب ڈالر دینے ہیں، نئے سال ایم کیو ایم ایک اور باپ پارٹی نیک ہوجائے گی۔