راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، بس شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ غریب آدمی برے حالات کے لئے کمر کس لے، 8 بجے دکانیں بند کرنے پر حکومت صوبوں اور تاجر تنظیموں کو اعتماد میں لے، حکومت نہ معاشی استحکام لا سکی ہے نہ سیاسی، نہ ہی اپنے حلقوں میں جانے کے قابل ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ملک ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکا، آئندہ 10 روز میں اہم فیصلے ہو جائیں گے، شیخ رشید
انہوں نے کہا کہ غیر مقبول فیصلوں سے سارا نقصان ن لیگ اور اس کے اتحادیوں کا ہوا ہے، سٹاک ایکسچینج اور زرمبادلہ کے ذخائر آدھے اور مہنگائی تگنی ہو گئی ہے، الیکشن کا پیغام دے دیا گیا ہے، شیڈول طے کرنا باقی ہے، قوم الیکشن کی تیاری کرے،الیکشن ہی سیاسی اور معاشی استحکام لائے گا۔
الیکشن کاپیغام دےدیاگیاہے شیڈول طےکرناباقی ہے قوم الیکشن کی تیاری کرےالیکشن ہی سیاسی معاشی استحکام لائےگاوزیرخارجہ اوروزیرداخلہ افغانستان کےمعاملےپرسوچ سمجھ کےبیان دیں وزیرخارجہ سیلاب زدگان بچوں کےساتھ تصویریں کھچوانے کی بجائےسیلاب زدگان کی مددکریں اعظم سواتی کی رہائی خوش آئندہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 4, 2023
شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ افغانستان کے معاملے پر سوچ سمجھ کر بیان دیں، وزیر خارجہ سیلاب زدگان بچوں کے ساتھ تصویریں بنوانے کی بجائے سیلاب زدگان کی مدد کریں، اعظم سواتی کی رہائی خوش آئند ہے۔