راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ ن لیگ معاشی اور سیاسی عدم استحکام کے سمندر میں غرق ہو گئی، ایم کیو ایم اب پاکستان پیپلز پارٹی کے ہتھے چڑھ گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ وزارت خزانہ منی بجٹ اور پرکشش غیر ملکی تقرریوں پر اپنے افسر لگا رہی ہے، ایف بی آر ٹیکس کولیکشن میں 225 ارب روپے کی کمی ہوئی، ہائی کورٹ نے سپر ٹیکس روک دیا۔
ن لیگ معاشی اورسیاسی عدم استحکام کےسمندر میں غرق ہوگئیMQMابPPPکےہتھےچڑھ گئی وزارت خزانہ منی بجٹ اورپرکشش غیرملکی تقرریوں پراپنےافسرلگارہی ہےFBRمیں225ارب روپےکی کمی ہائی کورٹ نےسپرٹیکس روک دیا100دنوں میں مہنگائی لوگوں کوسڑکوں پرلائےگی،انکی سوئی عمران کولگی گولیاں3تھی یا4پرپھنسی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 3, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ 100 دنوں میں مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لائے گی، ان کی سوئی عمران خان کو لگی گولیاں 3 تھیں یا 4 پر پھنسی ہوئی ہے، قومی سلامتی کمیٹی نے معاشی سلامتی کو نیشنل سکیورٹی سے منسلک کیا ہے، قومی سلامتی معاشی سلامتی کے گرد گھومتی ہے، عوام کے مفاد عامہ کو ترجیح دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بریڈ اور بٹر کی حکومت آٹے کے لئے مارے مارے پھرتے لوگوں سے نا آشنا ہے، لوگ انسولین اور پیناڈول کے لئے ایڑیاں رگڑ رہے ہیں، آئی ایم ایف رہی سہی کسر بھی نکال دے گا۔
8 ماہ میں حکومت کی کارکردگی کے 10نکات
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 3, 2023
1.معیشت تباہی کے دہانے پر
2.مہنگائی عروج پر
3.دہشتگردی دوبارہ شروع
4.سرحدیں غیر محفوظ
5.امنِ عامہ بد ترین
6.قومی خود مختاری زوال پزیر
7.صنعتی پیداوار کم ترین
8.بیروزگاری عروج پر
9. سیاسی غیر یقینی
10. علیحدگی پسند عناصر پھر فعال
سابق وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا کہ 8 ماہ میں حکومت کی کارکردگی کی 10 نکات ہیں جن کے مطابق معیشت تباہی کے دہانے پر، مہنگائی عروج پر، دہشتگردی دوبارہ شروع، سرحدیں غیر محفوظ، امنِ عامہ بدترین، قومی خود مختاری زوال پذیر، صنعتی پیداوار کم ترین، بیروزگاری عروج پر، سیاسی غیر یقینی اورعلیحدگی پسند عناصر کا پھر سے فعال ہونا ہے۔