راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہید کا کیس جان پکڑ گیا ہے، سپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈیننس اور اوورسیز ووٹ پر بھی عنقریب فیصلہ دے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ جنیوا میں سیلاب زدگان کی امداد کے بجائے شریف برادران اپنے سیاسی مستقبل کا فیصلہ کریں گے، وزیر خارجہ اور وزیر داخلہ کے بیانات جلتی پر تیل ڈال رہے ہیں۔
سپریم کورٹ میں ارشد شریف شہیدکاکیس جان پکڑگیاہےسپریم کورٹ نیب ترمیمی آرڈینس اوراورسیزووٹ پربھی عنقریب فیصلہ دےگی عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرےگاورنہ اپنےممبراسمبلیوں سےنکال لےگاحکمران اپنےفارن اکاونٹ قومی سلامتی کی خاطرپاکستان واپس لائیں آج3بجےلال حویلی میں خطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 6, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ 9 جنوری سے کاؤنٹ ڈاؤن شروع اور اپریل میں ختم ہو جائے گا جنہوں نے فالودے اور پاپڑ والوں کے نام سے لوٹا اب وہ سندھ موٹروے پر اپاہجوں کے شناختی کارڈ پر لوٹ رہے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ عمران خان صوبائی اسمبلیاں تحلیل کرے گا ورنہ اپنے ممبر اسمبلیوں سے نکال لے گا، حکمران اپنے فارن اکاؤنٹ قومی سلامتی کی خاطر پاکستان واپس لائیں، آج 3 بجے لال حویلی میں خطاب کروں گا۔