راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں، بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں، جنیوامیں امداد کی 1 سے 7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو اُن کےسفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے۔
جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوااکا دُکاویڈیولنک پرتھےہمارےوزیروں کا جمعہ بازارلگاتھامتحدہ عرب امارات اورIMFکابھی جلدپتہ چل جائےگابھوک کاراج صعنتیں بندبیروزگاری کاطوفان یہ ہے13جماعتوں کاکارنامہ عمران خان تحلیل کرےیاواپس بلائےایسی اسمبلیوں میں کبھی نہیں بیٹھےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 10, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دُکا ویڈیو لنک پر تھے جبکہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا، ملک بھر میں بھوک کا راج، صنعتیں بند، بیروزگاری کا طوفان 13 جماعتوں کا کارنامہ ہے۔