راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اعتماد کے ووٹ کی منصوبہ بندی 3 دن پہلے کر لی گئی تھی، ن لیگ کی سیاست کو ان کے شہر لاہور میں دفن کردیا گیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ وزیر داخلہ نے تخت لاہور لے کر آنا تھا، وہ ن لیگ کا تابوت لے کر واپس آئے، اب ان کو سمجھ آ جانی چاہئے کہ عمران خان کو سیاست آتی ہے۔
وزیرداخلہ نےتختہ لاہورلےکرآناتھاوہ ن لیگ کاتابوت لےکرواپس آئےآب ان کو سمجھ آجانی چاہیےکہ عمران خان کوسیاست آتی ہےاعتمادکی منصوبہ بندی3دن پہلےکرلی گئی تھی ن لیگ کی سیاست کواُن کےشہرلاہورمیں دفن کردیاگیا ہےعمران خان اسمبلیاں تحلیل کرےگااورعنقریب انتخابی مہم زخمی حالت میں شروع کرےگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 12, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان اسمبلیاں تحلیل کرے گا اور عنقریب زخمی حالت میں ہی انتخابی مہم شروع کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اسمبلیوں سے ہر قیمت پر نکلے گا: شیخ رشید
اپنے ایک اور ٹوئٹ میں ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے لاہور کو ن لیگ کا پانی پت بنا دیا ہے، اب نواز شریف قل پڑھے گا، 27 کلومیٹر کا جزیرہ گھیرے میں ہے، گینگ آف 5 کی فاشسٹ سازش دفن ہو چکی ہے، نوازشریف کی آمد بھی کھٹائی میں پڑ گئی ہے۔
عمران خان نےلاہورکو ن لیگ کاپانی پت بنادیااب نوازشریف قُل پڑھےگا27کلومیٹرکاجزیرہ گھیرےمیں ہےگینگ آف5کی فاشسٹ سازش دفن ہوگئی نوازشریف کی آمدبھی کھٹائی میں پڑگئی حکمران نہ منہ دیکھانےنہ چوردروازےسےآنےکےقابل رہےحکمران اتحادی شرم ناک شکست کےلیےتیاررہیں 100دن میں الیکشن شیڈول آجائے گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 12, 2023
ان کا کہنا تھا کہ حکمران نہ منہ دکھانے نہ چور دروازے سے آنے کے قابل رہے ہیں، حکمران اتحادی شرم ناک شکست کے لیے تیار رہیں، 100 دن میں الیکشن شیڈول آ جائے گا۔