راولپنڈی: (دنیا نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی میں صرف 35 استعفے منظور کرنے سے حکمرانوں کی نام نہاد جمہوریت بے نقاب ہو گئی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جو سپیکر کہتا تھا میں ایک ایک کا استعفیٰ منظور کروں گا اس نے 35 استعفے منظور کر کے ن لیگ کی خوفزدہ قیادت کو بے نقاب کر دیا ہے، عمران خان نے اسمبلیوں میں جانے کا نام لیا تو ان کے چھکے چھوٹ گئے۔
عمران خان نےاسمبلیوں میں جانےکا نام لیا توان کےچھکےچھوٹ گئےاور حکومت نے35ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سےمنظور کراکےخود کومزید گندہ اورپراگندہ بنادیا ہےحکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہےکہ الیکشن کےسوا کوئی چارہ نہیں ہےجمعرات کولندن میں پریس کانفرنس سےخطاب کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 18, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نے 35 ممبروں کا استعفیٰ الیکشن کمیشن سےمنظور کرا کے خود کو مزید گندہ اور پراگندہ بنا دیا ہے، حکمران جو مرضی چال چل لیں حالات کی سنگینی ایسی ہے کہ الیکشن کےسوا کوئی چارہ نہیں، جس طرح ملک تباہی کی طرف جارہا ہے اگر بروقت قدم نہ اٹھایا تو یہ ملک بدنظمی اور معاشی تباہی کی طرف چلا جائے گا۔