راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک معاشی طور پر دیوالیہ پر پہنچ چکا ہے، حکمرانوں کو اپنی عیاشیوں سے فرصت نہیں ہے، چند ہفتوں میں سیاست میں ہمہ گیر تبدیلیاں آسکتی ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید احمد نے کہا کہ 13 سیاسی جماعتوں کا بھان متی کا کنبہ اپنی سیاسی موت مر رہا ہے اور یہ پاکستان کو بھی اپنی لپیٹ میں لے رہا ہے، غریب کی فاقہ کشی حکمرانوں کی موج مستی ملک میں تصادم کرائے گی۔
میں چار دنوں کے لئےUK آیا ہوں۔لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سےملاقات کروں گا۔یہاں سارےپاکستانیوں کو سپریم کورٹ سےتوقع ہےکہ جلد اورسیز کو ووٹ کاحق ملےگا۔جو کہتےتھے عمران خان کوسیاست نہیں آتی انکوعقل آجانی چاہیےشہبازشریف پرعدم اعتماد بھی آسکتی ہےاپریل تک الیکشن شیڈول بھی آسکتاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 17, 2023
سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں چار دنوں کے لئے UK آیا ہوں، لندن اور مانچسٹر میں پاکستانیوں سے ملاقات کروں گا، یہاں سارے پاکستانیوں کو سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ جلد اوورسیز کو ووٹ کا حق ملے گا۔
سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ جو کہتے تھے کہ عمران خان کو سیاست نہیں آتی انکوعقل آجانی چاہیے، شہباز شریف پرعدم اعتماد بھی آ سکتی ہے، اپریل تک الیکشن شیڈول بھی ممکن ہے۔