الیکشن تیاریاں: عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس

الیکشن تیاریاں: عمران خان کے زیر صدارت تحریک انصاف کا اجلاس

عمران خان کے زیرصدارت اجلاس میں تمام تنظیموں نے ڈور ٹو ڈور مہم کے حوالے سے چئیرمین کو بریف کیا، عمران خان کی جانب سے انتخابات کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، انہوں نے جلد از جلد بلاک کوڈ لیول پر تنظیمیں مکمل کرنے کی بھی ہدایت کر دی۔

چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کیئر ٹیکر وزیراعلیٰ کے لیے ن لیگ کی جانب سے دئیے گئے نام ان کی غیر سنجیدگی کا اظہار ہے، نگران حکومت کا کام صاف شفاف انتخابات کرانا ہے، الیکشن کی تاریخ میں کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے نگران حکومت کے لیے ایسے نام دئیے جن پر کوئی بھی اعتراض نہیں اٹھا سکتا اور سب کو قابل قبول ہوں گے۔