نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کی تقرری کیخلاف عمران خان نے احتجاج کی کال دے دی

اجلاس میں تحریک انصاف کی جانب سے فیصلہ کیا گیا کہ کل الیکشن کمیشن پنجاب کے دفتر کے باہر احتجاج اور نگران وزیر اعلیٰ کے تقرر کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، اس حوالے سے کل ہی عدالت میں پٹیشن بھی دائر کی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق گورنر پنجاب کی طرف سے الیکشن کی تاریخ نہ دینے پر بھی اجلاس میں تشویش کا اظہار کیا گیا، اس دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ گورنر اپنی آئینی ذمہ داری پوری نہیں کر رہے، محسن نقوی کی تعیناتی کو اعلیٰ عدلیہ میں بھی چیلنج کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: عمران پارٹی سربراہی کیس، الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ محسن رضا نقوی کی تعیناتی نے الیکشن کمیشن کی غیر جانبداری کا پول کھول دیا، پلی بارگینگ کرنے والے کو پنجاب کا نگران وزیر اعلیٰ تعینات کیا گیا، الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج کیلئے کل بڑی تعداد میں کارکنوں کو اکٹھا کیا جائے۔