عمران پارٹی سربراہی کیس، الیکشن کمیشن کی کارروائی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر

Published On 23 January,2023 03:28 pm

لاہور : (دنیا نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کو پارٹی سربراہ سے ہٹانے کے لیے الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست سماعت کے لیے مقرر کر لی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 30 جنوری کو سماعت کرے گا ، بینچ کے دیگر اراکین میں جسٹس شاہد کریم، جسٹس جواد حسن، جسٹس شمس محمود مرزا شامل جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس جواد حسن شامل ہیں۔

اس سے قبل لاہور ہائی کورٹ نے عمران خان کی الیکشن کمیشن کی کارروائی کے خلاف درخواست کی سماعت کے لیے فل بینچ تشکیل دیا تھا ۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس جواد حسن نے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کی تھی۔

پاکستان تحریک انصاف کی چیئرمین شپ سے ہٹانے کے کیس میں الیکشن کمیشن آف پاکستان نے عمران خان کو نوٹس جاری کیا تھا۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو نااہل قرار دیا تھا۔ چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ سنایا تھا۔


 

Advertisement