اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع جھنگ کی حتمی حلقہ بندیوں کو کالعدم قرار دے دیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلع جھنگ کی حلقہ بندیوں کے خلاف عمر فاروق، طاہر عباس اور محمد وجاہت کی درخواستوں پر سماعت کی۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد احکامات جاری کئے، عدالت نے تمام درخواست گزاروں کو سن کر دوبارہ حلقہ بندی کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔