اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب سید محسن رضا نقوی نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے سید محسن رضا نقوی کو نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
شہباز شریف نے کہا کہ امید ہے آپ اپنی ذمہ داری آئین کےمطابق احسن طریقہ سے سر انجام دیں گے اور الیکشن کے عمل کو غیر جانبدارانہ اور شفاف بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔