حکومت کیلئے لمحہ فکریہ، رواں سال 2200 میگا واٹ بجلی سسٹم سے باہر ہو جائیگی

Published On 03 February,2023 06:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت کے لیے لمحہ فکریہ ہے کہ رواں سال کئی سو میگا واٹ بجلی سسٹم سے باہر ہو جائے گی۔

بتایا گیا ہے کہ رواں سال 2 ہزار 110 میگاواٹ کے منصوبوں کی مدت مکمل ہو جائے گی، کے الیکٹرک کے 682 میگاواٹ کے 4 منصوبے بھی اسی سال اپنی مدت مکمل کر لیں گے۔

کے الیکٹرک کے 4 منصوبے آئندہ سال اپنی مدت پوری کریں گے جبکہ سال 2031 تک 19 منصوبے اپنی مدت پوری کر لیں گے، منصوبوں میں گدو، جامشورو، مظفرگڑھ، کیپکو اور 9 نجی شعبے کے بجلی گھر شامل ہیں۔
 

Advertisement