اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس کے کیسزاور اموات کی شرح میں مسلسل کمی دیکھنے میں آرہی ہے ۔
قومی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3 ہزار 953 کورونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 19 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔
COVID-19 Statistics 06 February 2023
— NIH Pakistan (@NIH_Pakistan) February 6, 2023
Total Tests in Last 24 Hours: 3,953
Positive Cases: 19
Positivity %: 0.48%
Deaths: 00
Patients on Critical Care: 14
(shared by NCOC-NIH)
اسی طرح ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کورونا ٹیسٹ کی شرح 0.48 فیصد رہی ہے ، مزید برآں اس دوران کورونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 14 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔