کراچی: (ویب ڈیسک)چین میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے والے کورونا کے نئے ویرینٹ بی ایف 7 کی کراچی میں موجودگی کی تصدیق ہوگئی ہے۔
محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ بی ایف 7 وائرس کی سیکوئینسنگ کے بعد اس کیس کی تصدیق ہوئی ہے، چین کے نئے ویرینٹ کا یہ کیس پاکستان میں پہچنے والا پہلا کیس ہے۔
متاثر شخص کی چین سے کوئی سفری تفصیلات نہیں ہیں، البتہ متاثرہ شخص کے دفتر میں ایک شخص ملنے آیا جس کے بعد متاثرہ فرد میں علامات ظاہر ہوئیں اور تصدیق کے بعد بی ایف 7 سامنے آیا ہے۔
ماہرین صحت کے مطابق نیا ویرینٹ ایک دوسرے فرد میں بہت تیزی سے پھیلتا ہےجس نے چین میں بڑے پیمانے پر لوگوں کو اپنا نشانہ بنایا ہے۔