ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو، خود ’چوہا‘ گھر چھپ گیا: خواجہ آصف

Published On 17 February,2023 08:47 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر دفاع اور سینئر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ساری پارٹی کو کہتا ہے جیلیں بھردو،خود چوہا گھر چھپ گیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ورکروں کو آوازیں دے رہا ہے زمان پارک پہنچو مجھے بچاؤ، عدالت کو کہتا ہے میں بزرگ و عمر رسیدہ زخمی ہوں حاضر نہیں ہوسکتا۔

وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس کے ساتھی 2 دن قید ہوتے ہیں تو ٹیلی ویژن پر بیٹھ کر روتے ہیں، یہ نوازشریف ہی تھا جو بیٹی کا ہاتھ پکڑے وطن واپس قید کاٹنے آگیا۔