اسلام آباد: (دنیا نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے تقرر کے معاملے پر 21 فروری کو اجلاس بلا لیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں غلام محمود ڈوگر کو عہدے سے ہٹانے یا نہ ہٹانے سے متعلق فیصلہ ہوگا،غلام محمود ڈوگر سی سی پی او رہے تو الیکشن کی شفافیت پر سوال اٹھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:تبادلے کا آرڈر معطل: سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر عہدے پر بحال
الیکشن کمیشن ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ غلام محمود ڈوگر سی سی پی او رہے تو لاہور کے الیکشن ملتوی کرنا ہوں گے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سابق سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کے تبادلے کا آرڈر معطل کردیا۔