کوئٹہ لیڈیز پارک سے گرفتارخود کش حملہ آور خاتون سے متعلق ہوشربا انکشافات

Published On 19 February,2023 03:46 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) سیٹلائیٹ ٹاؤن لیڈیز پارک سے گرفتار خود کش حملہ آور خاتون ماہل بلوچ کے شوہر بیباگار بلوچ کا تعلق بھی بی ایل ایف کے عسکری ونگ سے ہے جبکہ خاتون کے سسر ماسٹر محمد حسین کا تعلق بی این ایم کی مرکزی کمیٹی سے ہے۔

 

بیبا گاربلوچ اور اس کا بھائی بی ایل ایف کمانڈرز کے قریب ترین ساتھیوں میں شامل ہیں، ان کمانڈرز میں واحد بخش قمبر، بی ایل ایف کا بانی ڈاکٹر اللہ نذر اور دلیپ شکاری شامل ہیں۔

 

سال 2016ء میں بیباگار اور اس کا بھاٸی نوکب آپس میں پیسے اور ہتھیاروں کے تنازعے پر لڑاٸی کے نتیجے میں مارے گٸے تھے، ماہل کی بہن کی شادی بھی ڈاکٹر اللہ نذر کے بھتیجے یوسف سے ہوٸی جو بلوچ حقوق کی تنظیم کا چٸیرمین ہے۔

سوشل میڈیا پر خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پروپیگینڈہ بھی بے نقاب ہو چکا، ٹوئٹر پر بی ایل ایف کی دا بلوچستان پوسٹ کے ہینڈل سے شائع تصویر اور جھوٹا بیانیہ صرف مکروہ چہرے کو چھپانے کی ناکام سازش ثابت ہوئی۔