کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں لیڈیز پارک کے قریب سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔
سی ٹی ڈی نے خفیہ معلومات پر سیٹلائٹ ٹاؤن میں آپریشن کیا جس کے نتیجے میں خاتون خودکش حملہ آور ماہل بلوچ کو گرفتار کیا گیا، خاتون دہشتگرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ بھی برآمد کر لی گئی جس میں 4 سے 5 کلو گرام بارود بھرا ہوا تھا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق خاتون خودکش بمبار کا ہدف اہم تنصیبات اور سکیورٹی فورسز تھے، اس کا تعلق دہشتگرد تنظیم BLF سے ہے، سی ٹی ڈی تھانہ کوئٹہ میں خاتون دہشتگرد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، خاتون خودکش بمبار سے نیٹ ورک کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
دوسری جانب سوشل میڈیا پر دہشتگرد تنظیم BLF کا خودکش حملہ آور خاتون ماہل کو مسنگ پرسن بنانے کا پراپیگنڈہ بے نقاب ہو گیا، اس حوالے سے سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ یہ تاثر دینا بالکل غلط ہے کہ خودکش بمبار خاتون مسنگ پرسن میں شامل ہے۔