اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگایا۔
وزارت قانون و انصاف میں شجر کاری مہم کے حوالے سے تقریب کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا۔
تقریب میں وفاقی وزیر قانون و انصاف سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، وفاقی سیکرٹری قانون راجہ نعیم اکبر اور جوائنٹ سیکرٹری محمد عمر عزیز اور ڈپٹی سیکرٹری جواد احمد سمیت بڑی تعداد میں وزارت ملازمین نے شرکت کی۔