ساہیوال: (دنیا نیوز) وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کرنے پر مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔
ساہیوال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ اسلام آباد جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کی گئی ہے، غنڈہ گردی کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: جیل بھرو تحریک اب ڈوب مرو تحریک بن چکی ہے : رانا ثناء اللہ
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ بینکنگ کورٹ میں 400 کے قریب ورکرز نما غنڈوں نے دھاوا بولا، پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑی گئیں، جوڈیشل کمپلیکس کے شیشے توڑے گئے۔
انہوں نے کہا کہ افسوس ہے اتنی توڑ پھوڑ کے باوجود اس شخص کو ضمانت دے دی گئی، اس کے ساتھ لاڈ پیار والا سلوک ہو گا تو ایسے واقعات جنم لیتے رہیں گے۔
رانا ثنا اللہ نے کہا کہ نظام عدل میں سب برابر ہیں کسی لاڈلے کی کوئی گنجائش نہیں، قانون کی خلاف ورزی کرنےوالوں کےخلاف سخت کارروائی ہوگی۔