پنجاب، کے پی انتخابات: پی ڈی ایم نے فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی

Published On 28 February,2023 02:43 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور جے یو آئی نے فل کورٹ کی درخواست واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات کے معاملے پر پیپلزپارٹی، (ن) لیگ اور جے یو آئی نے پہلے 9 رکنی لارجر بینچ پر اعتراض کرتے ہوئے فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا تھا تاہم لارجر بینچ سے 4 ججوں کے علیحدہ ہونے کے بعد تینوں جماعتوں نے فل کورٹ کی درخواست بھی واپس لے لی۔

سپریم کورٹ میں اس حوالے سے کیس کی سماعت کے موقع پر پی پی کے وکیل فاروق نائیک نے عدالت کو بتایا کہ سیاسی جماعتوں نے مشترکہ ہدایت کی ہے کہ فل کورٹ کی درخواست نہیں چلائیں گے، چیف جسٹس نے 5 رکنی لارجربینچ جو بنایا ہے وہی کیس سنے۔
 

Advertisement