پشاور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے کہا ہے کہ جیل بھرو احتجاج اس وقت ہوتا ہے جب ٹیبل ٹاک نہ ہو، اگر کوئی گرفتاری دیتا ہے تو ہم چائے پلا کر گھر بھیج دیں گے۔
ہیلتھ سروسز اکیڈٰمی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم سیاسی انداز میں سیاسی فیصلے کرنا چاہتے ہیں، صوبائی حکومت مناسب سمجھے تو ہم سابق حکومت کے خلاف تحقیقات کرینگے۔
گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے مزید کہا کہ ہمت اور حوصلہ ترکیہ سے سیکھنا چاہئے، ہزاروں لاشیں اٹھائیں مگر کہیں پر احتجاج نہیں ہوا، اس قسم کے حالات کیلئے اپنے بچوں کو تیار کرنا ہے۔