لاہور: (دنیا نیوز) گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان سے لاہور میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن و امان کی صورتحال پر گفتگو کی گئی، اس موقع پر دونوں صوبوں کے درمیان بالخصوص تعلیم کے شعبے میں رابطے کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا، حاجی غلام علی کو پنجاب کی یونیورسٹیوں کے معیار کو بہتر کرنے کیلئے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
دونوں گورنرز نے خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔