لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب میں عام انتخابات کی تاریخ کے معاملے پر سپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کے خط کا جواب دے دیا۔
گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ نے آئین کی تشریح اپنے مطابق کی ہے، یہ کہنا بلاجواز ہے کہ اسمبلی از خود تحلیل ہوئی اور گورنر انتخابات کی تاریخ نہیں دے سکتے۔
سبطین خان کا کہنا تھا کہ میں نے وہ خط بھی دیکھا ہے جو گورنر نے الیکشن کمیشن کو لکھا ہے، مجھے حیرانی ہوئی کہ گورنر نے نامعلوم سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کے لیے کہا ہے، ایسا کرنے سے گورنر پنجاب نے اپنی آئینی ذمہ داری ادا نہیں کی۔
سپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ ایک بار پھر التجا ہے کہ گورنر پنجاب عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کریں۔