پنجاب کی 11 رکنی نگران کابینہ فائنل، نام بھی سامنے آ گئے

Published On 26 January,2023 08:13 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی نگران کابینہ فائنل ہو گئی، 11 رکنی نگران کابینہ میں شامل افراد کے نام بھی سامنے آ گئے۔

پنجاب کی نگران کابینہ کے لیے فائنل کئے گئے ناموں میں بلال افضل، ایس ایم تنویر، ڈاکٹر جاوید اکرم شامل ہیں، ابراہیم مراد، تمکنت کریم، ڈاکٹر جمال ناصر، منصور قادر، وہاب ریاض بھی نگران کابینہ کا حصہ ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب کی 8 رکنی کابینہ آج رات 9 بجے حلف اٹھائے گی

سید اظفر علی ناصر، عامر میر اور نسیم صادق بھی پنجاب کی نگران کابینہ میں شامل ہوں گے، نگران کابینہ آج رات 9 بجے گورنر ہاؤس لاہور میں حلف اٹھائے گی۔
 

Advertisement