لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب کی 8 رکنی نگران کابینہ آج رات گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔
ذرائع کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں نگران کابینہ کی حلف برداری تقریب کے حوالے سے انتظامات کئے جا رہے ہیں۔
گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان بھی حلف برداری تقریب میں شرکت کے لیے اسلام آباد سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پہلے مرحلے میں نگران کابینہ میں داخلہ، اطلاعات، خزانہ، قانون، فوڈ، ہیلتھ اور دیگر وزیر بنائے جائیں گے، ڈاکٹر جاوید اکرم کو صحت، امین وینس کو داخلہ، نسیم صادق کو محکمہ فوڈ کی وزارت دیئے جانے کا قوی امکان ہے۔