اسلام آباد: (دنیا نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے صوبہ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کو معطل کر دیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کی معطلی دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی انتخابات کی شفافیت یقینی بنانے کے لئے کی گئی ہے، بلدیاتی نمائندوں کو آئین کے آرٹیکل 218 کی شق 3 کے تحت معطل کیا گیا۔
الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹونمنٹ بورڈز کے نمائندے بھی معطل رہیں گے، دونوں صوبوں میں قومی و صوبائی اسمبلی انتخابات کے نتائج کے اعلان تک بلدیاتی عہدیدار معطل رہیں گے۔