اسلام آباد: (دنیا نیوز) اتحادی جماعتوں کے سربراہوں کی پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کو ٹف ٹائم دینے کے لیے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔
سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان کی وزیر اعظم شہباز شریف کے بعد سابق صدر آصف زرداری سے بھی ملاقات طے ہو گئی۔
President Jamiat Ulema-e-Islam Maulana Fazal-ur-Rehman calls on Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif; Federal Minister for Finance and Revenue Mr Ishaq Dar is also present ( 27.01.2023) pic.twitter.com/5xCkPrr0zP
— PML(N) (@pmln_org) January 27, 2023
مولانا فضل الرحمان کچھ ہی دیر میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے، ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں پنجاب اور خیبر پختونخوا میں انتخابات کے امور زیر غور آئے۔
ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طرف سے ضمنی انتخابات میں پی ڈی ایم کے حصہ نہ لینے کا فیصلہ تاحال برقرار ہے، اس سلسلہ میں پی ڈی ایم خیبر پختونخوا اور پنجاب کی سیاسی حکمت عملی پر اتحادیوں کی مشاورت بھی جاری ہے۔