لندن : ( دنیا نیوز ) وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر اور مسلم لیگ ( ن ) کے سینئر رہنماء امیر مقام پارٹی قائد نواز شریف سے ملاقات کرنے کیلئے لندن پہنچ گئے۔
لیگی رہنماء امیر مقام ملاقات کے دوران نواز شریف کو خیبرپختونخوا کی مجموعی سیاسی صورتحال سےآگاہ کریں گے۔
ملاقات کے دوران خیبرپختونخوا میں الیکشن کے حوالے سے ٹکٹوں سے متعلق مشاورت بھی کی جائے گی جبکہ نواز شریف الیکشن سے متعلق لیگی رہنماء کو اہم ہدایات بھی دیں گے۔