رحیم یار خان: (دنیا نیوز) متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان کے دورے کے دوران رحیم یار خان پہنچے جہاں ائیرپورٹ پر وزیر اعظم شہباز شریف اور متعدد وزراء نے ان کا استقبال کیا۔
ملاقات کے دوران دونوں فریقین نے متحدہ عرب امارات اور پاکستان کے تاریخی تعلقات اور مشترکہ تعاون کو بڑھانے کے مواقع کا جائزہ لیا، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے شیخ محمد کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا۔
Prime Minister Muhammad Shehbaz Sharif receiving H.E. Mohammad Bin Zayed Al-Nahyan, President of UAE at Chandna Airport, RAHIM Yar Khan on 25 January 2023 pic.twitter.com/BFoub83nyZ
— PML(N) (@pmln_org) January 25, 2023
دونوں رہنماؤں نے خاص طور پر معیشت، تجارت اور ترقی کے شعبوں میں تعاون کے مختلف راستوں پر تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور بھی زیر غور آئے، اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کے ساتھ تاریخی تعلقات پر فخر ہے۔